International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 1, 2008

سیاستدان عدلیہ کا بحران حل کرنے کیلئے ججوں کو اعتماد میں لیکر دانشمندی سے فیصلہ کریں: شجاعت



پاکستان مسلم لیگ موجودہ ججوں کو سبکدوش کر کے متنازعہ ججوں کو لانے کی کسی قرارداد کی حمایت نہیں کرے گی‘ اس سلسلے میں مشاورت کرنے والی پارٹیاں ججوں کو اعتماد میں لیںO ججوں کی بحالی کے ایشو پر سیاست چمکانے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ عوام کے حقیقی مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے تاکہ عوام مہنگائی‘ بے روزگاری‘ بجلی اور گیس جیسے بحرانوں سے نجات حاصل کر سکیں
اسلام آباد ( اے پی ایس) پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ ججوں کو سبکدوش کرکے متنازعہ ججوں کو لانے کی کسی قرارداد کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں جو پارٹیاں مشاورت کررہی ہیں وہ موجودہ ججوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے اس مسئلے کو سیاسی ایشو بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان دانشمندی کے ساتھ ججوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کریں تاکہ بحران جلد سے جلد ختم ہو۔ چودھر ی شجاعت حسین نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے ایشو پر سیاست چمکانے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ عوام کے حقیقی مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے تاکہ عوام مہنگائی‘ بے روزگاری‘ بجلی اور گیس جیسے بحرانوں سے نجات حاصل کرسکے

No comments: