اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو چیلنج کیا وہ عدلیہ کی بحالی کے بارے میں عوامی مینڈیٹ جانچنے کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے55 سے ضمنی الیکشن میں ان کے مقابلے میں الیکشن لڑیں ۔ ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ عدلیہ کی بحالی کے ایشو کے حوالے سے ڈس انفارمیشن پھیلائی جارہی ہے اور یہ تاثر دیا جارہاہے کہ انتخابات میں عدلیہ ایشو نہیں تھا۔ بلکہ روٹی ، کپڑا اور مکان ایشو تھے عمران خان نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں بھی اس معاملے کو جانچ سکتے ہیں اس بارے میں ضمنی انتخابات کو ریفرنڈم سمجھا جائے اور ضمنی انتخابات میں صرف عدلیہ کے ایشو کو اٹھائے کہ کیا آپ عدلیہ کی بحالی چاہتے ہیں کہ نہیں چاہتے ۔ اس ایشو کو لیکر الیکشن لڑیں میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں کہ پاکستانی قوم کی جو خواہش اور چاہت وہ سامنے آجائے گی کیونکہ گیلپ سروے کے مطابق ملک کے 81فیصد عوام چیف جسٹس اور عدلیہ کی بحالی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات کا بائیکاٹ اس لئے کیا کہ جہاں آمر نے عدلیہ کو برطرف کر ے 60فیصد ججز کو نکال دیں چیف جسٹس اور ججز کو نظر بند کردیا اور اپنے ججز رکھ کر پی سی او کے تحت انتخاب کرادیا یہ کیسے منصفانہ ہو سکتے ہیں ظاہر ہے اس قسم کے انتخابات کا تو ہمیشہ بائیکاٹ کیا جائے گا ۔ لیکن ضمنی انتخابات پاکستان کی سیاست کے لئے خاص موقع ہے ۔ آصف علی زرداری اگر یہ کہتے ہیں کہ عدلیہ ایشو نہیں تھا تو ضمنی انتخاب جانچنے کا بہترین موقع ہے ۔انہوں نے واضح بھی کیا کہ ججز بحال نہ ہو تو ملک کی بیشتر سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گی
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment