دبئی …پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف کے درمیان معزول ججز کی بحالی کے مسئلے پر فیصلہ کن مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ روز بھی ججوں کی بحالی کے معاملے پر مذاکرات کے 2 دور ہوئے جن میں ”مائنس ون فارمولے“ پر بھی بات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے ڈیڈلائن میں چند روز کی توسیع کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم کچھ قانونی اور آئینی نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت مثبت ٹریک پر آگئی ہے اور دونوں جماعتوں نے کئی نکات پر اتفاق کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت جاری ہے اور ہم پرامید ہیں کہ تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان مذاکرات کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور میڈیا کو بھی دور رکھا جا رہا ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 1, 2008
ججوں کی بحالی: زرداری اور نواز شریف کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات شروع
دبئی …پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف کے درمیان معزول ججز کی بحالی کے مسئلے پر فیصلہ کن مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ روز بھی ججوں کی بحالی کے معاملے پر مذاکرات کے 2 دور ہوئے جن میں ”مائنس ون فارمولے“ پر بھی بات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے ڈیڈلائن میں چند روز کی توسیع کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم کچھ قانونی اور آئینی نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت مثبت ٹریک پر آگئی ہے اور دونوں جماعتوں نے کئی نکات پر اتفاق کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت جاری ہے اور ہم پرامید ہیں کہ تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان مذاکرات کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور میڈیا کو بھی دور رکھا جا رہا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment