کراچی ...سندھ کی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی چاہتی ہے ،ماضی میں جس طرح میڈیا نے جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی ہے وہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے ۔ شازیہ مری نے یہ بات کراچی پریس کلب میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر صحافیوں نے بھی ملک میں جمہوریت کی بحالی اور رائے کے اظہار کی آزادی کے لئے جدو جہد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نو سال قبل صحافیوں اور حکومت کے درمیان ختم ہونے والا واسطہ اور رابطہ دوبارہ جوڑیں گے اور میڈیا کے مسائل حل کریں گے ،شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اپنے45 قیمتی سال آمرانہ اور غیر آئینی دور میں گذارے مگر اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں جمہوریت بحال اور مضبوط ہو اور پارلیمنٹ بالادست ہو ۔انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے لیز کادیرینہ مسئلہ حکومتی سطح پر اٹھاکر اس کے حل اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔شازیہ مری کاکہنا تھا کہ وہ صحافی برادری کی آواز بن کر سامنے آئیں گی ان کے حقوق کیلئے لڑیں گی ، تعمیری اور اصلاحی تنقید کیلئے حکومت کے دروازے صحافیوں کے لئے کھلے ہیں ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 1, 2008
موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی چاہتی ہے،شازیہ مری
کراچی ...سندھ کی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی چاہتی ہے ،ماضی میں جس طرح میڈیا نے جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی ہے وہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے ۔ شازیہ مری نے یہ بات کراچی پریس کلب میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر صحافیوں نے بھی ملک میں جمہوریت کی بحالی اور رائے کے اظہار کی آزادی کے لئے جدو جہد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نو سال قبل صحافیوں اور حکومت کے درمیان ختم ہونے والا واسطہ اور رابطہ دوبارہ جوڑیں گے اور میڈیا کے مسائل حل کریں گے ،شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اپنے45 قیمتی سال آمرانہ اور غیر آئینی دور میں گذارے مگر اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں جمہوریت بحال اور مضبوط ہو اور پارلیمنٹ بالادست ہو ۔انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے لیز کادیرینہ مسئلہ حکومتی سطح پر اٹھاکر اس کے حل اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔شازیہ مری کاکہنا تھا کہ وہ صحافی برادری کی آواز بن کر سامنے آئیں گی ان کے حقوق کیلئے لڑیں گی ، تعمیری اور اصلاحی تنقید کیلئے حکومت کے دروازے صحافیوں کے لئے کھلے ہیں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment