International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 1, 2008
میں ترمیم اور ججوں کی بحالی کیلئے ق لیگ نے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی
لاہور: مسلم لیگ (ق) نے غیر متنازعہ ججوں کی بحالی اور آئین میں ترامیم کے سلسلہ میں سینئر قانون دان پر مشتمل4 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ یہ کمیٹی حکمران اتحاد کے مجوزہ آئینی پیکیج کے مقابلہ میں اپنا آئینی پیکیج تیار کرکے پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔ کمیٹی میں وسیم سجاد، ایس ایم ظفر، انور بھنڈر اور ڈاکٹر خالد رانجھا شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے کمیٹی کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ 1973ء کے آئین میں اب تک کی جانے والی تمام ترامیم کا جائزہ لے اور صدر اور وزیراعظم کے اختیارات میں توازن قائم کرنے کیلئے ترامیم تجویز کرے۔ کمیٹی کو عدالتی اصلاحات کیلئے بھی آئین میں ترامیم تجویز کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد رانجھا نے جنگ کو بتایا کہ کمیٹی ملک کو درپیش آئینی اور عدالتی بحرانوں سے نکالنے کیلئے قائم کی گئی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment