International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 1, 2008

لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہئے، قائم علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بعض اخبارات میں اندرون سندھ بالخصوص خیرپور، حیدرآباد، کراچی اور دیگر شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی و بجلی کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں حیسکو اور کے ای ایس سی سے بات کریں اور اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے ایک ہزار سے زائد قدیم گوٹھوں کو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کا بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ گوٹھوں کی لیز کے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے انہیں رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کراچی کے قدیم گوٹھوں کے باشندوں کو مالکانہ حقوق دینے کے سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

No comments: