International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 1, 2008
آئی پی ایل: دہلی ڈیئرڈیولز نے بنگلور رائل چیلنجرز کو شکست دیدی
کراچی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ میں دہلی ڈیئرڈیولز نے بنگلور رائل چیلنجرز کو 10رنز سے شکست دیدی ۔ جیو سوپر نے میچ فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ دہلی سے براہ راست نشر کیا۔ بدھ کو بنگلور رائل چیلنجرز کے کپتان راہول ڈریوڈ نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بولروں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ دہلی ڈیئر ڈیولز کے بیٹسمینوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے ۔ اوپنر گوتم گمبھیر نے شاندار 86 رنز بنائے جبکہ دھاون 50 رنز پر نمایاں رہے ۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک صرف 6رنز بناکر جنوبی افریقہ کے اسپیڈ اسٹار ڈیل اسٹین کی تیز رفتار گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ 192 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلور رائل چیلنجرز کوا بتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب آسٹریلوی کرکٹ کا اثاثہ کہلائے جانے والے مایہ ناز فاسٹ بولر گلین میک گرانے پہلے ہی اوور میں صرف 6 کے مجموعی اسکور پر پروین کمار کو پویلین بھیج دیا ۔ میک گرا نے جلد ہی وسیم جعفر اور راس ٹیلر کو بھی آؤٹ کر کے ڈریوڈ الیون کی مشکلات میں شدید اضافہ کردیا۔ جعفر 10 اور ٹیلر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ 48 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہونا 192 رنز کے ٹارگٹ کو مشکل سے مشکل کررہا تھا۔ ایسے میں کپتان ڈریوڈ اور جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کے مضبوط ستون جیک کیلس بیٹنگ کیلئے آئے تو ان کے سامنے پہاڑ جیسا اسکور سر کرنے کی ذمہ داری تھی ۔ دونوں نے مل کر اسکور کو آگے بڑھایااور مجموعے کو 135 رنز تک لے گئے تاہم 16ویں اوور میں میک گرانے بنگلور رائل چیلنجرز کے کپتان ڈریوڈ کو ان کے ہم منصب وریندر سہواگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ ڈریوڈ نے 38 رنز بنائے۔ ڈریوڈ اور کیلس کے درمیان 87 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔ میک گرانے اپنے 4اوورز کے اسپیل میں 25رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کیں ۔ کیلس اور مارک باؤچر نے ٹیم کو جتانے کیلئے بھرپور کوشش کی لیکن دہلی ڈیئرڈیولز کی نپی تلی بولنگ اور فیلڈروں کی چابک دستی نے انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ کیلس19 ویں اوور میں ویٹوری کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ آخری اوور میں بنگلور رائل چیلنجرز کو میچ جیتنے کیلئے 30رنز کی ضرورت تھی۔ اس اوور میں 2چھکوں کی مدد سے 19رنز بنے اور 20اوور مکمل ہونے پر ڈریوڈ الیون کا اسکور 5وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز تک ہی پہنچ پایا۔ یوں دہلی ڈیئرڈیولز نے یہ معرکہ 10رنز سے جیت لیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment