ایسو سی ایٹڈ پریس سروس اسلام آباد
ججز کی بحالی کے حوالے سے اعلان مری کے نام سے عوام کو دھوکہ دینے پر ملک بھر کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ اب ملک بھر میں دونوں جماعتوں کے خلاف نعرہ لگے گااور دونوں جماعتوں میں سے دیانت دار لیڈرز اعتزاز احسن، جاوید ہاشمی، مخدوم امین فہیم اور شہید ذوالفقار بھٹو گروپ کی فاطمہ بھٹو کو ملک کی قیادت سنبھالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تیار کیا جائے گا اور اس سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں مزکورہ اتحاد
Take Over
کر لے گا اور وطن عزیز کو ہر طرح کے در پیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے نہ صرف اپنی دیانتدارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا بلکہ ملک میں قانون کی حکمرانی کو بھی یقینی بنائے گا۔اور ملک بھر کے عوام اور تجزیہ کاروں نے پشین گوئی کی ہے کہ عنقریب اس ملک کی وزیر اعظم فاطمہ بھٹو ہونگی جبکہ ملک بھر کے عوام نے ججز کی بحالی نہ کرنے پر کہا ہے کہ اب عوام مزید بے وقوف نہیں بنے گے اور صرف اور صرف دیانتدار قیادت کو تر جیح دیں گے۔
No comments:
Post a Comment