International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 30, 2008
ننگر ہار کے ضلعی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ،25 ہلاک،40 زخمی
کابل: افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے قریب منشیات کی روک تھام کے لیے منعقد ہونے والے ایک جرگے میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 25افراد ہلاک جبکہ امریکی واتحادی فوج کی تازہ کارروائی میں 11طالبان ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران ایک اتحادی فوجی بھی ہلاک ہوا نیز امریکی و برطانوی فوج نے صوبے ہلمند میں عسکریت پسندوں کے خلاف ایک نیا آپریشن شروع کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ایک امن جرگے کے دوران خود کش بم دھماکے میں 25افرادہلاک اور 40زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2غیر ملکی صحافی بھی شامل ہیں۔ افغان پولیس ذرائع کے مطابق یہ خود کش حملہ افغان صوبے ننگرہار کے علاقے خوگیانی میں اس وقت ہوا جب علاقے میں ایک بڑا امن جرگہ جاری تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں لوگوں کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر سمیت 12سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ افغان وزارت داخلہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کا مقصد امن جرگے اور منشیات کی روک تھام کو سبوتاژ کرنا تھا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment