International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 30, 2008
سعودی وزارت حج کا نیا سافٹ ویئر ، عازمین کی درخواستیں مسترد ہونے لگیں
کراچی: سعودی وزارت حج کی جانب سے متعارف کرائے گئے سافٹ ویئر کی وجہ سے حج اور عمرہ کی درخواستیں مسترد ہورہی ہیں۔ ٹریول انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت حج نے دنیا بھر کیلئے ایک نیا سافٹ ویئر متعارف کرایا ہے جس میں حج و عمرہ کی درخواست کیلئے نام کے 3 حصے درج کرانا لازمی ہے۔ پہلا ، درمیانہ اور آخری نام درج نہ ہونے پر سعودی وزارت حج کا کمپیوٹر حج وعمرہ کی درخواست مسترد کردیتا ہے۔ پاکستان میں ایسے افراد جن کے پاسپورٹ پر نام کے 3 حصے درج نہیں ہیں ان کی درخواستیں مسترد ہورہی ہیں ۔ ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد کے پاسپورٹ پر نام کے 2 حصے درج ہیں ۔جن کی درخواستیں مسترد ہورہی ہیں ایسے افراد کو پاسپورٹ پر نام تبدیل کرانے کیلئے پہلے شناختی کارڈ پر تبدیلی کرانا پڑرہی ہے۔ جس کی وجہ سے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment