International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 30, 2008

جسٹس افتخار چوہدری سے معزول ججوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ شروع

اسلام آباد: معزول چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے ساتھ دیگر معزول جج صاحبان نے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ان ملاقاتوں کے درمیان اس بات پر اتفاق پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے کہ اکثر ججوں کو بحال کیا گیا مگر معزول چیف جسٹس کی عدم بحالی یا دیگر سینئر ججوں کی سینیارٹی کو ڈسٹرب کرنے کی صورت میں یک نکاتی ردعمل اختیار کیا جائے گا۔ معزول چیف جسٹس سے جسٹس سردار محمد رضا خان اور جسٹس ناصر الملک نے دو روز قبل اہم ملاقات کی تھی جس کے بعد دیگر ججوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ شروع ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایسی صورتحال میں سپریم کورٹ کے سینئرترین ججوں نے بحالی کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں باقی ججوں سے بھی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے فرد واحد کی خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی غرض سے سپریم کورٹ کے سینئر ترین معزول ججوں کو موجودہ عدلیہ میں 5 ججوں سے جونیئر حیثیت میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ معزول ججوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں وکلاء تحریک میں بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے معزول ججوں کو موجودہ ججوں سے جونیئر حیثیت میں لینے کا فیصلہ گزشتہ ہفتہ کی رات کو طے پایا گیا۔ جب اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم‘ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے دو اہم شخصیات کے ساتھ ملاقات کی اور اس دوران ایک اہم شخصیت نے دو مرتبہ ملاقات کو چھوڑکر متعلقہ حکام کو معلومات بہم پہنچائیں۔

No comments: