International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 30, 2008
ایرانی صدر کا دورہ بھارت،صدر پرتھیبا پاٹل سے گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت
کراچی : ایران کے صدر محمود احمدی نژاد منگل کی شام بھارت پہنچ گئے۔نئی دہلی کے اندرا گاندھی ائیر پورٹ پر بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی اور نائب وزیر خارجہ ای احمدنے وزیر اعظم کے نمائندے کی حیثیت سے ایرانی صدر کا استقبال کیا ۔ایرانی صدر ایئرپورٹ سے سیدھے راشٹرپتی بھون گئے جہاں بھارتی صدر پرتھیبا پاٹل نے ان کااستقبال کیااوردونوں سربراہوں کے درمیان پونے دو گھنٹے کی ملاقات میں ایران، پاکستان ، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے اور ایران کے جوہری معاملے پربات چیت ہوئی ۔وزیراعظم بھارتی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم ہاؤس گئے جہاں وزیراعظم کی جانب سے استقبالیہ ضیافت میں انہوں نے شرکت کی ۔ضیافت میں حزب اختلاف کے رہنمااور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اور ایل کے ایڈوانی نے شرکت کی ۔قبل ازیں اپنے خصوصی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ایرانی صدر کے بھارت آمدسے قبل بھارتی صدر پرتھیبا پاٹل اور ڈاکٹر من موہن سنگھ نے ایران اور بھارت کے درمیان جاری مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا ۔دریں اثناء ایرانی صدررات گئے بھارت سے روانہ ہوگئے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment