International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 30, 2008

نواز ، زرداری مذاکرات کا دوسرا اور اہم دور شروع


دوبئی۔ دبئی میں نواز شریف اور آصف علی زرداری میں مذاکرات کے پہلے دور کا کوئی نتیجہ سامنے نہ آنے کی صورت میں کچھ دیر بعد ہی دوسرے دور کا آغاز کر دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق مذاکرات اپنے اہم موڑ میں داخل ہوچکے ہیں۔یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے مذاکرات سے قبل میڈیا سے بات چیت میں نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت معاہدہ مری کے مطابق ججوں کو حکومت سازی کے بعد ٣٠ دن کے اندر بحال کر انا چاہتی ہے ، نواز شریف نے کہا کہ ہم ججوں کو ایک قرار داد اور ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بحال کر وانے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ججوں کو ایک آئینی پیکج کے ذریعے بحال کر ایا جائے نواز شریف نے کہا کہ وہ اعلان مری کے تحت حکومت بننے کے ٣٠ دن کے اندر ججوں کو بحال کرانا چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو پارٹی راہنماؤں سے صلاح مشورے کے بعد وکلاء کے لانگ مارچ میں شامل ہو نے یا نہ ہو نے کا فیصلہ کیا جائے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاملہ بات چیت کے نتیجے میں طے ہو جائے گا اور لانگ مارچ تک نوبت نہیں پہنچے گی آئینی پیکج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس آئینی پیکج کو دیکھے بغیر اس کے بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

No comments: