International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 30, 2008

شعیب اختر کو آئی پی ایل کھلانے کیلئے پی سی بی اور شاہ رخ خان میں ڈیل ہوگئی، سرفراز نواز

کراچی: سابق ٹیسٹ فاسٹ بالر سرفراز نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ شعیب اختر کو انڈین پریمیئر لیگ کھلانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور شاہ رخ خان میں خفیہ ڈیل ہوئی ہے‘ شعیب اختر کا کیس مبینہ طور پر پیسے کی وجہ سے تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ پی سی بی کے اپیلٹ ٹریبونل کو بھی پیسوں کی ضرورت ہے‘ اس وقت تمام معاملات سیاسی بنیادوں پر پیسوں کے ذریعہ تبدیل ہورہے ہیں۔ منگل کو اسلام آباد سےبات چیت کرتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ شاہ رخ خان نے انڈین پریمئیر لیگ سے کہا ہے کہ مجھے شعیب اختر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات یہ ہیں کہ شعیب کو 30 دن کیلئے انڈین پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت مل جائیگی جبکہ آئی پی ایل کے فائنل کے بعد شعیب اختر کیس کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر نے اپنا کیس خود خراب کیا ہے کبھی وہ قوم سے اور کبھی ساتھی کرکٹرز سے معافی مانگ رہے ہیں، انہوں نے ڈاکٹر نسیم اشرف پر الزامات لگائے‘ کرکٹرز پر سٹے بازی کی بات کی‘ پی سی بی کے سسٹم اور وکٹوں پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نسیم اشرف عوام کو بتائیں کہ انہوں نے شعیب اختر کو معافی دے دی ہے یا نہیں‘ پی سی بی خود ڈسپلن توڑ رہا ہے‘ وہ کس کس کے خلاف ایکشن لیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق پی سی بی پر سیاستدانوں کی طرف سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ شعیب اختر کو معافی دے دیں‘ اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

No comments: