International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 30, 2008

قرار داد سے ججوں کی بحالی ممکن نہیں،آئینی پیکیج ہی لایا جائے گا،شیری رحمن

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ قرارداد سے ججوں کی بحالی ممکن نہیں۔ آئینی پیکیج ہی لایا جائے گا۔ اسلام آباد میں الٹی گنتی والے مفاہمت کی بات کریں ملک توڑنے کی بات نہ کریں۔ ججز ضرور بحال ہوں گے ، وہ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ججز کو آئینی پیکیج کے تحت بحال کیا جائے گا۔ امید ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا ہمیں ملک کو مستحکم کرنا ہے، عوام کے مسائل حل کرنا ہیں۔ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ عوام کے سامنے جوابدہ ہوں گے، انہوں نے کہا جو پاکستان ملا ہے وہ کھوکھلا ہے آپ اسے مستحکم بنائیں۔ وقت آنے پر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ایم کیو ایم سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو ئی ہے۔ بینظیر نے بھٹو کے مشن کی خاطر جان قربان کر دی ہم ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

No comments: