International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 30, 2008
زرعی میشنری کی درآمد پر سے ٹیکس و ڈیوٹی ختم کرنے کی پالیسی
دبئی . . . حکومت زرعی میشنری کی درآمد پر سے ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کرنے کی پالیسی کو جلد حتمی شکل دئیے دے گی ۔تاکہ ملک میں صنعتی انفراسٹکچر کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ بات وفاقی وزیر نجی کاری و سرمایہ اور انڈسٹری و پروڈکشن نوید قمر نے دبئی میں میڈل ایسٹ پاکستان ایگرکلچر اینڈ ڈیری فارم کی ابتدائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا زیادہ انحصار زراعت پرہے اور ہماری مجموعی جی۔ڈی۔پی کا43.4 فیصد ہے۔پاکستان میں زراعت و ڈیری کے شعبے میں سرمایہ کاری وسیع مواقع موجود ہیں ۔دودھ کی پیداوار میں پاکستان پانچواں بڑا ملک ہے اور دودھ کی سالانہ پیداوار40 ملین ٹن ہے۔ جس میں سے96.5 فیصد دودھ غیر رسمی طریقے سے آتا ہے جبکہ3.5 فیصد دودھ باقاعدہ طریقے سے پروسیڈ کیا جاتا ہے ،ڈیری کے شعبے کو میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کرے گی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment