برلن …جنگ عظیم دوئم میں شکست کے خوف سے خود کشی کرنے والے ایڈولف ہٹلر کی خود کشی کو آج63 برس پورے ہوگئے ۔20 ویں صدی کو اپنی اشتعال انگیزی سے گرمانے والے ایڈولف ہٹلر نے20 اپریل1889 کو آسٹریا میں آنکھ کھولی۔16سال کی عمر میں ہٹلر کو تعلیم میں عدم دل چسپی کے باعث اسکول سے فارغ کر دیا گیا۔ مصوری کی خداداد صلا حیتوں سے مالا مال ایڈولف ہٹلر1905 میں ویانا منتقل ہو گیا اور1906 اور1907 میں ویانا کی اکیڈمی آف فائن آرٹس میں دو بار داخلہ لینے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔1907 میں والدہ کے انتقال کے بعد ہٹلر نے ویانا میں پوسٹ کارڈ اور دیگر تصویروں کی نقل بنا کے گزر بسر کی۔جنگ عظیم اول میں جرمنی پر حملے کے بعد ہٹلر نے فوج میں بھرتی ہونے کا فیصلہ کیا اور میونخ چلا گیا جہاں اس نے بہادری کے متعدد ایوارڈ وصول کیے۔ایڈولف ہٹلر1933سے1934تک جرمنی کا چانسلررہا۔1939 میں پولینڈ پر حملہ کیا جو جنگ عظیم دوم کی وجہ بنا۔1945 تک جاری رہی ۔30 اپریل1945 کو ہٹلر نے زیر زمین بنکر میں سائینائٹ کی گولی نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیااورہمیشہ کے لیے اپنے آپ کو تاریخ کا حصہ بنا گیا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 30, 2008
ایڈولف ہٹلر کی خود کشی کو آج63 برس پورے ہوگئے
برلن …جنگ عظیم دوئم میں شکست کے خوف سے خود کشی کرنے والے ایڈولف ہٹلر کی خود کشی کو آج63 برس پورے ہوگئے ۔20 ویں صدی کو اپنی اشتعال انگیزی سے گرمانے والے ایڈولف ہٹلر نے20 اپریل1889 کو آسٹریا میں آنکھ کھولی۔16سال کی عمر میں ہٹلر کو تعلیم میں عدم دل چسپی کے باعث اسکول سے فارغ کر دیا گیا۔ مصوری کی خداداد صلا حیتوں سے مالا مال ایڈولف ہٹلر1905 میں ویانا منتقل ہو گیا اور1906 اور1907 میں ویانا کی اکیڈمی آف فائن آرٹس میں دو بار داخلہ لینے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔1907 میں والدہ کے انتقال کے بعد ہٹلر نے ویانا میں پوسٹ کارڈ اور دیگر تصویروں کی نقل بنا کے گزر بسر کی۔جنگ عظیم اول میں جرمنی پر حملے کے بعد ہٹلر نے فوج میں بھرتی ہونے کا فیصلہ کیا اور میونخ چلا گیا جہاں اس نے بہادری کے متعدد ایوارڈ وصول کیے۔ایڈولف ہٹلر1933سے1934تک جرمنی کا چانسلررہا۔1939 میں پولینڈ پر حملہ کیا جو جنگ عظیم دوم کی وجہ بنا۔1945 تک جاری رہی ۔30 اپریل1945 کو ہٹلر نے زیر زمین بنکر میں سائینائٹ کی گولی نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیااورہمیشہ کے لیے اپنے آپ کو تاریخ کا حصہ بنا گیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment