International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 30, 2008

کنٹریکٹ ختم کرنیکا فیصلہ : اطلاق جامعات اوربورڈزکے ملازمین پرنہیں ہو گا


کراچی: سرکاری ملازمین کی ملازمتوں میں توسیع اورکنٹریکٹ کے ختم کئے جانے سے متعلق صوبائی کابینہ کے فیصلے کااطلاق صوبے کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز، رجسٹرارز، ناظمین امتحانات اور تعلیمی بورڈ کے سربراہوں، سیکرٹریز اور دیگر ملازمین پر نہیں ہو گا۔ اس ضمن میں گورنر ہاوس کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ صوبے کی تمام جامعات اور تعلیمی بورڈ ایکٹ کے تحت قائم ہوئے ہیں جن کی مجاز اتھارٹی گورنر ہے اس لئے ان اداروں کے طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی کے لئے پہلے اسمبلی کے ذریعے ایکٹ میں تبدیلی کی ضرور ت ہو گی، جیسے حال ہی میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے سلسلے میں کی گئی ہے ۔افسر کے مطابق یونیورسٹیاں اور تعلیمی بورڈز اپنے قیام کیلئے جاری کئے جانیوالے ایکٹ ہی کے دن سے گورنر کے زیرانتظام ہیں لہٰذا وہاں کنٹریکٹ پر گریڈ ایک تا22 میں کام کرنے والے ملازمین بدستور اپنے عہدوں پر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان اداروں میں کام کرنیوالے ریٹائرڈ اور کنٹریکٹ ملازمین نظم وضبط کے لحاظ سے سرکاری ملازم توہیں مگر ان کی ملازمت کی شرائط مختلف ہوتی ہیں لہٰذا صوبائی کابینہ کے فیصلے کا اطلاق ان پر نہیں ہو گا۔

No comments: