International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 30, 2008

کراچی کی نوکریوں پر اندرون سندھ کے نوجوانوں کا بھی حق ہے، آغا سراج

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات کچی آبادی اور اسپیشل ڈیولپمنٹ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کراچی سے پشاور تک ناظمین کی کرپشن کے چرچے ہورہے ہیں ۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سندھ کابینہ کے ارکان نے کہا تھا کہ ناظمین کو فوری طورپر ہٹادیں تاکہ کرپشن کو کنٹرول کیا جاسکے اور عوام کے مسائل حل ہوسکیں ۔ منگل کو سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ کراچی کی نوکریوں پر اندرون سندھ کے نوجوانوں کا بھی حق ہے ۔ حکومت شہری اور دیہی تفریق ختم کرے گی اور اندرون سندھ کے نوجوانوں کو ان کا پورا پورا حق دلائے گی۔ انہوں نے کہا کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ( کے ڈبلیو ایس بی ) اور کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (کے بی سی اے) میں کوئی گڑ بڑ ہوئی ہے تو اس کے ہم ذمہ دار نہیں۔ اس گڑبڑ کی اطلاع پر ان دونوں اداروں کو صوبائی کنٹرول میں لیا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کے حق میں قانون بناتی ہے اور قانون کے تحت کئے گئے فیصلے واپس نہیں ہونگے۔ کے ڈبلیو اینڈ ایس بی اور کے بی سی اے میں میرٹ اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سات ہزار افراد کو بھرتی کیا گیا اور ہم بھرتی ہونے والے ان افراد کو ٹریک ریکارڈ جمع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں میں کرپٹ افسروں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور غلط کاموں میں ملوث افراد کے خلاف کاررروائی ہوگی ۔

No comments: