International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 30, 2008

زرداری، بی ایم ڈبلیوکیس کو جسٹس افتخارسے انتقام کی بنیاد نہ بنائیں،جسٹس طارق

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے کہا ہے کہ زرداری بی ایم ڈبلیوکیس کو جسٹس افتخارسے انتقام کی بنیاد نہ بنائیں اورپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین جان لیں کہ پی سی او ججوں کے ذریعے آزاد عدلیہ وجود میں نہیں آسکتی۔انہوں نے کہا کہ اگر تین نومبرکی صورتحال کسی کو سیاست نظر آتی ہے تو اس کے ذمہ دار جسٹس افتخار محمد چوہدری نہیں بلکہ پرویز مشرف ہیں، انہیں الزام دینا چاہیے، موجودہ ججوں کے ہوتے ہوئے عدلیہ کبھی بھی مضبوط اور آزاد نہیں ہو سکتی۔ ایک خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طارق محمود نے آصف علی زرداری کے اس بیان، جس میں کہا گیا ہے کہ بی ایم ڈبلیو کیس میں چیف جسٹس نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی، کے جواب میں کہا کہ آصف علی زرداری صرف آصف علی زرداری نہیں بلکہ وہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ میں ذاتی نہیں بلکہ اداروں کی بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بیس جولائی کو چیف جسٹس کا فیصلہ آئین کے مطابق آیا، چیف جسٹس کے خلاف تمام الزامات واپس لے لئے گئے تھے اور سرکار کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوا۔

No comments: