International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 30, 2008
سربجیت سنگھ کا خاندان واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوگیا
لاہور: حکومت پاکستان کی جانب سے ویزے میں توسیع کی درخواست منظور نہ ہونے کے بعدبھارتی قیدی سربجیت کا خاندان پاکستان میں ایک ہفتے کے قیام کے بعد منگلکو واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گیا۔ واہگہ بارڈر پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربجیت سنگھ کی ہمشیرہ دلبیر کور نے کہا کہ میں حکومت پاکستان کی شکر گزار ہوں کہ اس نے سر بجیت سنگھ کی پھانسی میں21روزکی توسیع کردی ہے اورمیری خواہش ہے کہ دونوں ممالک میں موجود قیدیوں کورہاکیاجائے اوراس کیلئے میں بھارتی حکومت سے بھی درخواست کروں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم کسی کو زندگی نہیں دے سکتے تو موت بھی نہیں دینی چاہیے جبکہ میں جیل انتظامیہ کی بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں سربجیت سے ملاقات کا موقع دیا اور سر بجیت سنگھ کے ساتھ بھی عام قیدیوں جیسا رویہ رکھا ہواہے ۔ انہوں نے کشمیر سنگھ کے بیان پر کہا کہ اس کے بیان سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارتی عوام کے دلوں کو بھی ٹھیس پہنچی ہے اورکشمیر سنگھ ایک احسان فراموش آدمی ہے،اس نے جھوٹی شہرت حاصل کرنے کیلئے یہ سب کچھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں جب آئندہ پاکستان آؤں گی تو جاتے ہوئے سربجیت سنگھ بھی میرے ساتھ ہوگا ۔ سربجیت سنگھ کی اہلیہ پریتا کور نے کہا کہ ہمیں پاکستان آنے کے بعد ایسے محسوس ہوا جیسے ہم اپنے ہی ملک میں ہیں۔ سربجیت سنگھ کی دونوں بیٹیوں نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان اور بھارت میں بھی سزائے موت کا قانون ختم ہونا چاہیے اور ہم بھارتی اور پاکستانی حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ دونوں ممالک جیلوں میں بند قیدیوں کو رہا کریں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment