International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 30, 2008

بلدیاتی نظام منتخب نمائندوں کو آپس میں لڑانے کیلئے بنایا گیا : وزیراعلیٰ پنجاب




ڈیرہ غازی خان . . . وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام صدرمشرف نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے متعارف کرایا تھا ۔یہ نظام منتخب نمائندوں کو آپس میں لڑانے کے لئے بنایا گیا لہٰذااس نظام کو جا نا ہوگا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں راجن پور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ صدر مشرف کو اب جانا ہوگا اور حقیقی جمہوری تقاضوں کے مطابق نئی پارلیمنٹ سے نیاصدر منتخب ہوگا ۔وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کاکہنا تھا کہ کوئی شخص قانون سے بالا تر نہیں خواہ وہ حکومتی پارٹی سے تعلق ہی کیوں نہ رکھتا ہو ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر ججز کی بحالی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی سے علیحدگی ہوئی تو ملک و قوم کو سخت نقصان ہوگا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے زاتی پسند ناپسند سے افسران کو تین تین مرتبہ ملازمتوں میں توسیع دی لیکن اب مستحق افسران سے ان کی قابلیت کے مطابق فائدہ اٹھایا جائے گا ۔ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنے بجٹ کی کاپیاں دفاتر کے باہر آویزاں کریں تاکہ شہریوں کو حکومتی اخراجات اور آمدن کا پتہ چل سکے ۔

No comments: