International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 30, 2008

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں اٹلی کے سفارتخانے کے قریب دھماکے ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی


صنعاء ۔ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں قائم اٹلی کے سفارتخانے کے قریب بم دھماکہ ہوا تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ حکام کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء میں اٹلی کے سفارتخانے کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس حملے کا ہدف کیاتھا ۔ وسطی صنعاء میں اٹلی کے سفارتخانے کیساتھ ایک سرکاری عمارت اور حزب اختلاف سوشلسٹ پارٹی کے ہیڈ کوارٹر ہیں ۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو آمد ورفت کے لیے بند کر دیا ۔ یمن مشرق وسطیٰ میں امریکا کا اہم اتحادی ملک ہے لیکن القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا آبائی ملک بھی ہے جو غیر ملکیوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔

No comments: