International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 30, 2008

ججوں کی بحالی پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ، دو چار دن کی تاخیر ہو سکتی ہے ۔سینیٹر ظفر اقبال جھگڑا

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کہاہے کہ ججوں کی بحالی کے مسئلے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے تاہم دو چار دن کی تاخیر ہو سکتی ہے ۔ میاں نواز شریف کے دبئی جانے سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے ۔ کیونکہ کپتان کے ہونے اور نہ ہونے سے بہت فرق پڑتا ہے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف نے پہلے دن سے ججو ںکی بحالی کے معاملے کو پہلی ترجیح دی ہے اس لیے وہ دبئی خود چلے گئے حالانکہ اس سے قبل میاں شہباز شریف بھی وہاں گئے تھے۔ اس میں پر امید ہوں کہ بہتر نتائج نکلیں گے۔ لیکن مقررہ تیس دن سے دوچار دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ججوں کی بحالی کا آرڈر پہلے کرے پھر آئینی پیکج بنانے کے لیے تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر مشاورت کی جائے تاکہ جو پیکج سامنے آئے اس پر کوئی پارٹی اعتراض نہ کریں اور پارلیمنٹ جب آئے تو پھر بار بار تبدیل نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہاکہ ججوں کے معاملے پر ابھی ڈیڈ لاک نہیں ہوا۔ اگر ناکام رہتے ہیں تو پھر ڈیڈ لاک ہو گا۔ مجھے یقین ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے ہونے والے مذاکرات کا نتائج نکلے گے۔ انہوں نے کہا میاں نواز شریف وہاں پر ہے اور کسی ٹیم کے کپتان ہونے اور نہ ہونے سے بہت فرق پڑتا ہے اور جہاں نواز شریف کے موجودگی سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے تاہم دوچار دن تاخیر ہو سکتی ہے جن سے قوم بھی پریشان نہ ہو گی

No comments: