International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 30, 2008
فلسطینیوں کے قتل عام کا انتقام لینے تمام تنظیموں سے حماس کی اپیل
غزہ ۔ حماس تحریک نے اپنے عسکری شعبہ قسام بریگیڈ کی زیر قیادت تمام فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت حنون میں کل قتل عام کے اسرائیلی جرائم کا پرزور انتقام لیں اور فلسطینی عوام کی حفاظت کے لئے مکمل طور پر تیار ہو جائیں ۔ حماس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم تمام تنظیموں کو آٰگاہ کرتے ہیں ہم نے فلسطینی میدان کار زار میں حصول امن کی خاطر وہ سب کچھ کیا ہے جو ہم کر سکتے تھے لیکن قابضین کے موقف اس کے ظلم اور محاصرے کے پیش نظر حماس تحریک یہ اعلان کرتی ہے کہ اسرائیلی ظلم کو روکنے اور غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لئے وہ جو کوئی بھی قدم اٹھائیں تو اس کے لئے ہمارے عوام ذمہ دار نہیں ہوں گے ۔ حماس نے کہ اکہ بیت حنون میں بچوں اور خواتین کا قتل عام اسرائیلی قبضہ کے نازی پن اور اس کے مسلسل جنگی جرائم کا کھلا ثبوت ہے ۔ فلسطینی قانون ساز کونسل کے کارگزار سپیکر ڈاکٹر بہار نے قتل عام کی پرزور مذمت کی ہے اس حملے میں اسرائیلی فوجیوں نے 7 فلسطینی شہریوں کو ہلاک کیا ہے مہلوکین میں ایک ماں اور اس کے 4 کمسن بچے بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کے لئے ایک ٹریبونل قائم کریں ایک بیان میں انہوں نے بیان کیا کہ یہ وحشیانہ جرم تل ابیب کی دہشت گردی کے قائدین کے جرائم کی سنگینی کا ایک اور ثبوت ہے ۔ تل ابیب کی قیادت اپنے مظالم میں اس حد تک آگے نکل گئی ہے کہ وہ بچوں اور خواتین کو تک ہلاک کرنے لگی ہے اور سارے خاندانوں کو مٹا رہی ہے ۔ پاپلر ریسٹنٹ کمیٹیوں کے عسکری شعبہ صلاح الدین بریگیڈ کے ترجمان ابو مجاہد نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت اسرائیلی جرائم کا انتقام لینے اور بچوں او رخواتین کی چیخ و پکار کا جواب دینے کے قابل ہے انہوں نے مزید کہا کہ سبھی لوگوں کو اسرائیلی جرائم کے خلاف فلسطینی پارلیمنٹ کے عرب رکن ابراہیم ساسرسر نے غزہ پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بیت حنون کے قتل عام نے نازیوں کی بربریت کی یاد دلا دی ہے ۔ یونائٹیڈ عرب لسٹ نامی پارٹی کے صدر نشین ابراہیم سارسر نے کہ اکہ اسرائیل کی طرف سے بے قصور شہریوں کی ہلاکتیں تاریخ کے انتہائی تاریک ادوار اور نازیوں کی بربریت کی یاد تازہ کر دی ہے ۔ انہوں نے اسرائیلی اخبار یدیوت اہر نوٹ سے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں بالآخر امن مساعی میں کسی امکانی پیش رفت کے موقعوں کو تباہ کر دے گی ۔ سارسر کے علاوہ اسرائیل کے عرب سیاسی قائدین نے بھی غزہ میں ہلاکتوں کے لئے اسرائیل کی شدید مذمت کی ہے ابراہیم سارسر نے کہا کہ جہاں بین الاقوامی طاقتیں مصر ‘ حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں کے ساتھ حصول امن کے لئے ہر ممکن بہتر تعاون کر رہی ہیں ۔ وہیں اسرائیل اس انداز میں کام کر رہا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ علاقہ میں سکون نہیں چاہتا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment