International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 30, 2008
پیٹرول کی4 اور ڈیزل کی قیمت میں8 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز،اوگرا نے سمری وزارت خزانہ اور پیٹرولیم کو بھیج دی
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول کی قیمت میں یکم مئی سے 4 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر اضافے کی سمری وزارت خزانہ اور پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ سمری میں تجویز کیا گیا ہے کہ یہ اضافے یکم مئی سے 15 مئی تک کیلئے کیا جائے۔ ان پندرہ روز میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لے کر آئندہ مدت کیلئے فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ واقتصادی امور محمد اسحاق ڈار واضح کرچکے ہیں کہ بجٹ خسارہ کم رکھنے اور آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبہ مرتب کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ امریکی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment