International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 30, 2008

ایم کیو ایم سندھ حکومت میں حصہ بنے گی،فاروق ستار

کراچی…سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور سینئر وزیر پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مفاہمت اور بات چیت بینظیر بھٹو شہید کی خواہش تھی اور ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کے لئے آپس کی بد گمانیوں کو ختم کرنا بہت ضروری ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ غربت اور بے روزگاری کا شکار ہیں اور ہمیں ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔پیر مظہر الحق نے کہا کہ ہمارے صوبے کے لوگ مسائل کا شکار ہیں اور ہمیں بھائی چارے کے ذریعے ان کے مسائل حل کرناہونگے،اور پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ملکر صوبے کے عوام کی فلاح کے لئے کام کرینگے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے بعد سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا اور ہم پیپلز پارٹی سے خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں تاکہ عوام کے مسائل حل کئے جاسکیں۔فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزرا آئندہ ایک دو روز تک حلف اٹھا لیں گے۔

No comments: