International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 30, 2008

صحافی خلیل ملک اور اہلیہ ہلاک


پولیس نے’آلۂ قتل‘ قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سینئر صحافی خلیل ملک اور ان کی اہلیہ سروں میں گولیاں لگنے کے بعد مردہ پائے گئے ہیں۔ خلیل ملک کی عمر تقریباً پچاس برس تھی۔
پولیس کے مطابق یہ واقع بدھ کی صبح نو بجے کے قریب خلیل ملک کے دفتر میں پیش آیا جو نجی ٹی وی چینل اے وی ٹی کے ڈائریکٹر تھے۔ پولیس نے مبینہ آلۂ قتل، ایک پستول، قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دی گئی ہیں۔ جی ایٹ میں واقع خلیل ملک کے دفتر کے ملازمین نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ خلیل ملک کی اہلیہ سارا دفتر میں آئیں اور انہیں ایک دوسرے کمرے میں لے گئیں جس کے تھوڑی دیر بعد دو گولیاں چلنے کی آواز سنی گئی۔
ایک اعلیٰ پولیس افسربتایا کہ ابھی یہ واضع نہیں کہ کس نے کس کو مارا ہے۔ خلیل ملک اپنے دورِ صحافت میں کافی متنازعہ بھی رہے۔ انہیں گزشتہ برس عدلیہ کے بحران کے دوران عدالت میں ایک سماعت کے دوران مشتعل وکلاء نے زدوکوب بھی کیا تھا۔ اس کی وجہ ان کا عدلیہ کے خلاف ایک مبینہ بیان تھا۔
وہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں ٹیلیفون کمپنی کے مشیر بھی مقرر ہوئے تھے تاہم بعد میں اسی تقرری کے دوران فون ڈائریکٹری کی اشاعت کے ایک مبینہ سکینڈل میں انہیں نیب کیس کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

No comments: