International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 30, 2008
وزیر اعظم نے سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے چار نکاتی ایجنڈے کااعلان کر دیا
اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی اور صنعت پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے چار نکاتی ایجنڈے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ اقتصادی سرگرمیوں کی رفتار تیز کی جا سکے ۔ بدھ کو یہاں کامسیٹس کے سولہویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ نئی حکومت ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی اور تحقیقی سرگرمیوں کامکمل طور پر از سر نو جائزہ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد عوام کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر سماجی اور اقتصادی صورتحال بہتر بناناہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پالیسیوں کو جامع بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں نجی شعبے اور معاشرے کے مختلف طبقوں کی آراء کو مد نظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ علم کی بنیاد پر معیشت استوار کرنے سے معاشی و اقتصادی اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں اور معاشی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق اداروں کے استحکام کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول ہی سے ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تحقیق کے اداروں کو خاطر خواہ فنڈز فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پائیدار ترقی معیار اور مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق اداروں کو موثر انداز میں فیصلہ کرے گی ۔ چار نکاتی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اداروں کے استحکام کے ساتھ ساتھ ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے جدید ادارے قائم کئے جائیں گے ۔ سائنس و ٹیکنالوجی بارے میں پالیسی کا جائزہ لیاجائے گا۔ اس شعبے میں بھرپور توجہ دی جائیگی ۔ انہوںنے کہا کہ معیاری ادارے قائم ہوں گے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اداروں اور نجی شعبے کے روابط کو مستحکم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لیے ماہرین سے مشاورت کی جائے گی ۔ سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment