International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 30, 2008
بریگیڈیئر عارف وڑائچ سندھ میں آئی ایس آئی کے نئے کمانڈر مقرر
اسلام آباد: حکومت نے بریگیڈیئر ہدیٰ کی جگہ پر بریگیڈیئر عارف وڑائچ کو سندھ میں آئی ایس آئی کا کمانڈر مقرر کیا ہے۔ یہاں سے بریگیڈیئر ہدیٰ کو پہلے ہی ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔ 30 ویں کور کی 104 بریگیڈ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بریگیڈیئر عارف وڑائچ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے اسٹاف افسر کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ وہ آئندہ ہفتے نئے اسائمنٹ پر کراچی آئیں گے اور امکان ہے کہ وہ آئندہ ہفتے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ انتہائی مصدقہ سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات دفاعی مشیر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ دفاعی مشیر بریگیڈیئر خاور حنیف نے جولائی 2005ء میں عہدہ سنبھالا تھا۔ انہیں واپس آکر جی ایچ کیو میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر نذیر بٹ کو بریگیڈیئر خاور حنیف کی جگہ پر مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ آئندہ ہفتے واشنگٹن روانہ ہونگے۔ اس ہی دوران میجر جنرل محمد آصف، جو وطن واپس آچکے ہیں، کی جگہ پر بریگیڈیئر طاہر صدیقی کو روس میں دفاعی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ میجر جنرل محمد آصف کو ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر طاہر صدیقی جو بدین میں بریگیڈ کی کمانڈ کر رہے تھے، اپنے نئے اسائمنٹ کے سلسلے میں ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment