International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 30, 2008
بھارت کا سب سے بڑا عالمی فوجی ٹینڈر ، چھ بڑی کمپنیاں بولی میں شامل ‘ امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن بھی شامل
نئی دہلی ۔ بھارت کا سب سے بڑا عالمی فوجی ٹینڈر جو 126 لڑاکا طیاروں کے لئے ہے اور جس کی لاگت 10 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر ہے ‘ کے حصول کے لئے 6 بڑی طیارہ تیار کرنے والی کمپنیاں کوششوں میں لگ گئی ہیں اور انہوں نے اپنی بولیوں کا ادخال کر دیا ہے ۔ امریکی کپمنی لاک ہیڈ مارٹن ایف ۔ 16 لڑکا فالکن ‘ بوئنگ ایف ۔ 18 سپرہارنٹس ‘ یوروفائٹر ‘ دسلاٹ ہوائی ریفل ‘ روسی مگ ۔ 35 اور سویڈش گریپن نے آج وزارت دفاع میں بولیوں کا ادخال کرنے والوں میں شامل ہیں ۔ متعلقہ وزارت کے ایک سرکاری عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ تمام 6 بولی دہندگان نے ٹینڈ کے ضمن میں جواب دیا ہے وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ آج درخواستوں کے ادخال کا آخری دن تھا ۔ تخمینہ لگانے کے لئے بھارتی فضائیہ کے عہدیداروں کی جانب سے صرف تیکنیکی بولیوں کی کشادگی عمل میں آئے گی ۔ بعدازاں بولی دہندگان کی فہرست مختصر کرنے کے بعد مالی بولیوں پر غور و خوض کیا جائے گا ۔ امریی جیٹ لڑاکا تیار کرنے کرنے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے اپنی بولی داخل کرنے کے بعد کہا کہ اس کے ایف ۔ 16 طیارے بھارت کی توقعات سے بھی بڑھ کر کارگر ہوں گے ۔ ایف ۔ 16 این طیارہ بھارتی فضائیہ کی ضرورتوں کو پیش نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے ۔ اور یہ دنیا کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ لڑاکا طیارہ ہے جسے لڑائی کے دوران مختلف مقاصد کے تحت استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ لاک ہیڈ مارٹن کے صدر نشین راجف ڈی ہیتھ نے آج پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے بھارتی فضائیہ کی ضرورتوں کا جائزہ لینے میں کئی سال لگائے ہیں اور ہمارا یہ ایقان ہے کہ ایف ۔ 16 این بھارتی فضائیہ کی توقعات پر نہ صرف پورا اترے گا بلکہ ان توقعات سے بڑھ کر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment