International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 30, 2008

کھربوں روپے قرض لیکر معاف کرانیوالے بااثر افراد کیخلاف کارروائی کی جائے متحدہ ارکان قومی اسمبلی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام سے زور زبردستی اور غنڈہ گردی کے ذریعے قرضہ وصول کرنے کے بجائے بنکوں سے ، کھربوں روپے قرض لیکر معاف کرانیوالے بااثر افرادکے خلاف کارروائی کی جائے اور قومی دولت کی ایک ایک پائی وصول کی جائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے نارتھ کراچی کے رہائشی طفیل شاہ کی نجی بنک سے لیا گیا قرضہ بروقت ادا نہ کرنے اور بینک کی ریکوری ٹیم کی غنڈہ گردی اور ہتک آمیز رویہ پر خود کشی کے واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ صرف ایک نوجوان کی خود کشی کا نہیں ہے بلکہ انصاف کے دوہرے نظام کا حصہ ہے جس کے تحت ایک جانب غریب عوام قرض ادا نہ کرسکنے اور ہتک آمیز رویئے کے باعث خود کشی کرلیتا ہے اور دوسری جانب ملک کے خزانے پر ڈاکے ڈالنے والے بااثر افراد عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے خلاف کوئی قانون حرکت میں نہیں آرہا ہے ۔ ارکان اسمبلی نے صدر پرویز مشرف اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ طفیل شاہ نامی نوجوان کی خود کشی کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس واقعہ کے ذمہ دار متعلقہ بنک کی ریکوری ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

No comments: