International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 30, 2008
وفاقی اور صوبائی محکموں کے ڈیپوٹیشن ملازمین کی واپسی کا فیصلہ موخر
کراچی : سندھ کابینہ کے اجلاس میں منگل کو ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسروں اور ملازمین کو واپس ان کے اصل اداروں میں بھیجنے پر بھی غور ہوا لیکن اس ضمن میں فیصلہ اگلے اجلاس تک موخر کردیا گیا۔ انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سندھ حکومت میں وفاقی حکومت اور دیگر صوبائی حکومتوں کے محکموں اور اداروں کے ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسروں کو واپس بھیجنے کے معاملے پر سندھ کابینہ میں غور کیا گیا تاہم کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ کابینہ نے صوبائی محکموں اور اداروں کو ہدایت کی کہ ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین کی تفصیلات جمع کی جائیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment